عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بہی باغ علاقے کے کڈر گاؤں میں جمعرات کو سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کی۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس سے تصادم کا آغاز ہوگیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں تین سے 5 ملی ٹینٹ محصور ہیں۔
اس سلسلے میں زید تفصیلات کا انتظار ہے۔