عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ڈول علاقے میں سیکورٹی فروسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اتوار کی صبح کشتواڑ کے ڈول علاقے میں انٹلی جنس اطلاع پر آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاؤنٹر شروع: فوج
