عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں ٹولی کے گلی علاقے میں ایک تصادم شروع ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ خطے میں دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، جس دوران تصادم شروع ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دو عسکریت پسند موجود ہیں، جنہیں محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا، “2 دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پولس ان پٹ کی بنیاد پر ریاسی میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ چسانہ کے علاقے ٹولی میں گلی سہاب میں تصادم جاری ہے۔ پولیس اور فوج علاقے میں تعینات ہے”۔