ضلع رام بن کی سب ڈویژن گول میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے ٹریڈ یونین کی کال پر محکمہ کی نجی کاری کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ ملازمین نے کہا کہ محکمہ کی نجی کاری سے ہزاروں ملازمین بیروزگار ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ کے ملازمین کی پروموشن کے علاوہ خالی اسامیوں کو بھی پر کیا جائے۔