عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر کابینہ کے ساتھیوں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع نے کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کی جموں میں واقع وزرات رہائش گاہ پر کابینہ اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے تمام کابینہ ارکان اجلاس میں موجود ہیں۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اجلاس کا ایجنڈا کیا ہے۔
یہ اجلاس اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے ایک حملے میں 26 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ اس سے قبل، وزیراعلیٰ نے سری نگر میں بھی ایک کابینہ اجلاس کی صدارت کی تھی تاکہ اس حملے کی مذمت کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی جموں رہائش گاہ پر ہنگامی کابینہ اجلاس جاری
