پونچھ میں انتخابی عملے کو لے جانے والی بس حادثہ کا شکار

عشرت حسین بٹ

پونچھ // ضلع پونچھ کے علاقہ چکترو میں اس وقت ایک بڑا سڑک حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب انتخابی عملے کو لے جانے والی ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ انتخابی عملے کو منڈی سے پونچھ کی طرف لے جانے والی ایک بس زیر نمبر JK02AC-4899 چکترو کے مقام پر سڑک سے لڑھک گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ گاڑی سی آر پی ایف اہلکاروں، جو انتخابی عملے میں شامل ہیں، کو منڈی سے پونچھ کی طرف لے جا رہی تھی۔
پولیس چوکی افسر چکترو کے مطابق اس دوران حادثے میں کسی بھی طرح کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا۔