عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ ہند کے انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ کمیشن نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج کی تشکیل کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ نائب صدر کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔کمیشن نے اپنے بیان میں کہاتیاریوں کی تکمیل کے بعد، نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخابی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے پیر، 21 جولائی 2025 کو اچانک استعفیٰ دے دیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے صحت کے مسائل کو قرار دیا۔ ان کی مدتِ کار 10 اگست 2027 تک تھی۔کانگریس پارٹی نے دھنکڑ کے استعفیٰ کے پسِ پردہ ’’کہیں زیادہ گہرے اسباب‘‘ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں
