عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں 6اور 7 جولائی کی درمیانی شب کو ایک بزرگ خاتون چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق سرنکوٹ کے سموٹے علاقے میں ایک 65 سالہ خاتون اپنے گھر کی چھت سے گرنے سے ہلاک ہوگئی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت کنچن دیوی زوجہ سوم راج کے طور پر کی گئی ہے، زرائع نے مزید بتایا کہ خاتون مبینہ طور پر اپنے گھر کی چھت پر چل رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا جس وجہ سے خاتون کو شدید چوٹیں آئیں ۔انہوں نے بتایا کہ خاتوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
سرنکوٹ میں چھت سے گر کر بزرگ خاتون لقمہ اجل
