گلمرگ میں حرکتِ قلب بند ہونے سے معمر خاتون سیاح فوت

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ علاقے میں بدھ کی دیر رات ممبئی کے ایک معمر خاتون سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاح خاتون بھاونا سوپودھ ٹھاکر (69) زوجہ سبودھ ٹھاکر ساکنہ سرینا شانتی پارک، مشرقی ممبئی کا ہوٹل الپائن رج گلمرگ، بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔