عظمیٰ ویب ڈیسک
مینڈھر// پونچھ ضلع میں مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں پیر کو ایک نالے کے قریب ایک 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بلنوئی نالہ کے قریب کچھ راہگیروں نے لاش کو دیکھا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت محمد ایوب ملک سکنہ بلنوئی کے طور پر ہوئی۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔