عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پانپور کے کھریو علاقےمیں ایک ساٹھ سالہ بزرگ شخص کو پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 60 سالہ شخص کو بڈی دلو کھریو میں ایک اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے مذکورہ شخص کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔