عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں پیر کو ایک معمر شخص مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا، جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب محمد مصطفی (عمر قریب 65) ولد محمد شریف ساکن کاسی پٹہ تحصیل ریاسی ضلع ریاسی ایک ٹیمپو زیر رجسٹریشن نمبر JK14C-2528 کے اندر چسانہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا، جو وہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ چسانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔