عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں ایک گاڑی کی زد میں آکر معمر شخص کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سرینگر کے علاقے باربر شاہ میں ایک بزرگ شخص کی گاڑی کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ بعد ازاں متوفی کی شناخت امتیاز احمد شاہ ولد غلام احمد شاہ ساکنہ باربر شاہ سرینگر کے طور پر کی گئی۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔