پلوامہ:ٹرین کی زد میں آکر شہری کی موت

File Photo

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے کے ملنگ پورہ میں آج دوپہر ایک 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ،ملنگ پورہ کے ایک محمد یوسف چلتی ٹرین سے نیچے گر کر اس کی زد میں آگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ یہ شخص ٹرین سے نیچے گرا اور اس کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے کیس درج کر لیا گیا ہے۔