راجا ارشاد احمد
گاندربل// ضلع گاندربل کے علاقہ بنہ ہامہ میں بدھ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک 18 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منیگام سمبل بائی پاس پر بنہ ہامہ کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JKO1H-1825 سڑک کنارے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی لوگوں کی مدد سے نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں سے اسے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ سات بجے کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کر کے طبی اور قانونی کاروائی مکمل کر کے آخری رسومات کے لئے لاش وارثین کے سپرد کردی۔
متوفی نوجوان کی شناخت مظفر احمد شیخ ولد محمد شفیع ساکنہ وسن گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔
مرحوم کی لاش جب علاقہ میں لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔