محمد تسکین
ادھم پور /ضلع اُدھمپور کے بٹل بلیاںعلاقے میں امرناتھ یاترا پر جانے والے یاتریوں کی گاڑی کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں آٹھ یاتری زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابقیہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک رجسٹریشن نمبر PB65AV/9318نے انووا گاڑی رجسٹریشن نمبر UP81BN/3701کو ٹکر مار دی، جو یاتریوں کو کشمیر لے جا رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گاڑی میں اُس وقت آٹھ یاتری سوار تھے۔ ان میں سے تین کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ پانچ دیگر یاتری شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ایسوسی ایٹڈ اسپتال اُدھمپور منتقل کیا گیا۔پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اودھمپور میں سڑک حادثہ،8 یاتری زخمی
