Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی

KU Admin
Last updated: June 7, 2025 8:25 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/عیدالاضحیٰ کا تہوار ہفتہ کو ملک بھر میں مذہبی اور روایتی خوشی کے ساتھ منایا گیا۔لوگوں نے صبح کے وقت مختلف شہروں اور دیہاتوں میں عیدگاہوں اور مساجد میں جاکر دوگانہ نماز ادا کی اور گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد اور عیدگاہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے دوگانہ نماز ادا کی۔ دارالحکومت کی دیگر مساجد میں بھی لوگ جمع ہوئے اور نماز ادا کی۔
جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ نماز بنیادی طور پر سری نگر کی ڈل جھیل کے قریب واقع حضرت بل مسجد میں ادا کی گئی۔اترپردیش سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا۔ لکھنؤ کی عیدگاہ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ ریاست بھر سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔
راجستھان میں بھی عیدالاضحیٰ پرامن طریقے سے منائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عید کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں سے خبریں آئی ہیں کہ تہوار مذہبی اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الاضحی کے موقع پر ہم وطنوں، خاص کر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں محترمہ مرمو نے کہاکہ “عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ یہ تہوار قربانی، ایمان اور بہت سے عظیم آدرشوں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر آئیے ہم سب معاشرے اور ملک کے لیے لگن کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عہد کریں۔”
نائب صدر جمہوریہ نے ایکس پر کہاکہ “عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔” انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی کی طاقت اور سخاوت کی برکات کی یاد دلاتا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ “عید الاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ موقع ہم آہنگی کو تحریک دے اور ہمارے معاشرے میں امن کے تانے بانے کو مضبوط کرے۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کی کہ ملک کے لوگ بھائی چارہ، امن اور خوشحالی سے لطف اندوز ہوں۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین
عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی
تازہ ترین

Related

برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025
تازہ ترین

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا: عمر عبداللہ

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?