عظمیٰ ویب ڈیسک
مکہ /مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات کیلئے 3 ہزار سے زائد مساجد اور عید گاہیں مختص کی گئی ہیں۔کل بروز جمعہ عید الاضحیٰ منائی جائے گی جبکہ عید کی نماز طلوع آفتاب کے ایک چوتھائی گھنٹے بعد ادا کی جائے گی۔جس کیلئے مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی وزارت نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں 3047 مساجد اور عیدگاہوں کومختص کیا ہے۔
عید کی نماز کے لیے خواتین کیلئے بھی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے عہدیدار ڈاکٹر سالم بن حاج الخامری نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں 2 ہزار 553 جب کہ مدینہ منورہ میں 494 عید گاہیں اور مساجد کو مختص کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عید کے لیے مختص مساجد اور عید گاہوں کی دیکھ بھال کا ضروری کام مکمل ہو چکا ہے۔ چٹائیاں اور قالینیں، تمام ضروری آڈیو اور تکنیکی آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب یوم عرفات کے موقع پر خطبہ حج میں امام کعبہ نے امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ شرک بدعات سے بچنے کی تلقین کی، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیا۔
سعودی عرب سمیت دیگر کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ کی تقریب سعید کل منائی جائے گی
