منگل کو راجوری میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اب تک 2دراندازوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا تھا۔فوج نے آج کہا ہے کہ دراندازی کے مقام سے دو لاشیں اور بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ برآمدکیا گیا ہے تاہم ایک زخمی در انداز کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے راجوری پونچھ میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔