عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//وادی میں گزشتہ دو دنوں سے جاری شدید بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظر جمعرات کو دوسرے دن بھی کشمیر میں تعلیمی ادارے بند رہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے کہا’’موسمی حالات کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے طور پر، ڈویژنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے جمعرات، 4 ستمبر، 2025 کو کشمیر بھر میں اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور کوچنگ سینٹر سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا‘‘۔
وادی میں مسلسل بارشوں کے باعث بدھ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہے جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
جہاں جمعرات کی صبح سے جہلم اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے، وہیں اننت ناگ، بڈگام، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے کچھ علاقے کچھ مقامات پر پانی کے پھیلنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث کشمیر میں تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند
