عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مشہور فیشن برانڈ EDRIOنے سرینگر میں اپنے دوسرے شوروم کا افتتاح کیاجو صارفین کوآرام دہ لباس کے تازہ ترین مجموعہ کو فراہم رکھے گا۔ ڈائریکٹر EDRIO راکھی اوسوال نے سرینگر میں برانڈ کی توسیع کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ہم شہر سرینگر میں EDRIO کی چیزیں دستیاب رکھنے پربہت پرخوش ہیں۔ صارفین کا ردعمل بہت زیادہ مثبت رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ ان افراد کیلئے خریداری کا ایک منفرد تجربہ فراہم کریں گے جو اسٹائل اور آرام دونوں کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا’’ ہم اگلے تین برسوں میں 100 کروڑ کی ٹاپ لائن حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں‘‘۔ وائس چیٔرپرسن کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈڈاکٹر حنا بٹ نے کہا’’میں ایڈریو کا سرینگر میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ہمارے روایتی بازاروں میں نیا رجحان ہے۔ یہ سٹور کھولنا ہمارے شہر میں ابھرتے ہوئے منظرنامے کا ثبوت ہے اور مقامی کاروباروں اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی طرف ایک قدم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایڈریو سرینگر کے ریٹیل سیکٹر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا، ساتھ ہی ساتھ کمیونٹی کو بھی سپورٹ کرے گا‘‘۔سرینگر میں EDRIO کے دوسرے اسٹور کے آغاز پر اوسوال گروپ کے چیئرمین آدیش اوسوال نے برانڈ کی ترقی کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ہمیں EDRIO کی مسلسل کامیابی اور نئے بازاروںمیں توسیع کا مشاہدہ کرنے پر فخر ہے‘‘۔