عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سرینگرنے جمعہ کے روز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف انجینئر اور چار دیگر افراد کے خلاف سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق ایک کیس میں پراسیکیوشن شکایت دائر کی۔ای ڈی سرینگر نے ایک پوسٹ میںبتایا کہ اس نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کشمیر کے اُس وقت کے چیف انجینئر غلام محمد بھٹ اور چار دیگر افراد کے خلاف خصوصی عدالت (پی ایم ایل اے)، سرینگر میں پراسیکیوشن شکایت دائر کی ہے۔
دیگر ملزمان میں راجنیش بال، محمد امین وانی، نثار احمد بھٹ اور ایم/ایس بابا انٹرپرائزز کے پارٹنر عمران بابا شامل ہیں۔یہ شکایت منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق قانون (PMLA) 2002 کے تحت سرکاری فنڈز کی مبینہ خرد برد کے معاملے میں دائر کی گئی ہے۔ای ڈی نے کہا عدالت نے ملزمان کو پیشگی نوٹس جاری کیا ہے۔
ای ڈی سرینگر نے سابق چیف انجینئر پی ایچ ای اور چار دیگر افراد کے خلاف بدعنوانی کیس میں پراسیکیوشن شکایت دائر کی
