سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سرینگر نے پی ایم ایل اے کے تحت دہلی میں 2.25 کروڑ روپے مالیت کی ایک غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ایک پوسٹ میں ای ڈی نے بتایا کہ یہ جائیداد ایم/ایس منوج جی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز اور مالکان کی ہے۔
انہوں نے کہا، “ای ڈی سرینگر نے پی ایم ایل اے 2002 کے تحت دہلی میں واقع 2.25 کروڑ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو عارضی طور پر ضبط کر لیا ہے، جو ایم/ایس منوج جی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز اور مالکان سے متعلق ہے”۔
ای ڈی سرینگر کی کاروائی؛ دہلی میں 2.25 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد قرق
