عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) فرضی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے نام پر جموں و کشمیر کوآپریٹو بینک کے 250 کروڑ روپے کے فراڈ سے متعلق معاملے میں سرینگر میں کئی مقامات پر تلاشی لی۔
ایک مختصر بیان میں، ای ڈی کے سری نگر دفتر نے کہا کہ چھ مقامات، بشمول جموں و کشمیر کوآپریٹو بینک کے سابق چیئرپرسن کا احاطے کی تلاشی لی گئی۔
اُنہوں نے کہا، “آج سری نگر ای ڈی آفس پی ایم ایل اے 17 کے تحت جموں و کشمیر (کوآپریٹو) بینک فراڈ ، یعنی ’جہلم کوآپریٹو ہاو¿س بلڈنگ سوسائٹی‘ کے نام پر 250 کروڑ روپے سے زیادہ کے منی لانڈرنگ کیس میں تلاشی لے رہی ہے”۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “کل 6 احاطوں کی تلاشی لی گئی جس میں اس وقت کے چیئرمین جے اینڈ کے (کوآپریٹو) بینک، سری نگر کا احاطہ بھی شامل ہے”۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے سی بی نے پہلے ہی محمد شفیع ڈار، ہلال احمد میر (فرضی سوسائٹی کے چیئرمین) اور دیگر کے خلاف آئی پی سی اور بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت جرم کرنے کے لیے چارج شیٹ داخل کی ہے۔