عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتی کیلئے جے کے ایس ایس بی کی طرف سے کرائے گئے امتحان کے پیپر لیک معاملے میں ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی ایجنسی نے کہا، ” جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے ذریعے جموں و کشمیر پولیس کے 1200 سب انسپکٹرز کے بھرتی امتحان کے پیپر لیک سے متعلق ایک کیس میں ای ڈی، جموں نے ملزم یتن یادو، ایم/ایس نیو گلوبل فیومیگیشن کارپوریشن، پروپ یتن یادو اور اس کے ساتھی لوکیش کمار سے متعلق بینک بیلنس کی شکل میں منقولہ جائیدادیں قرق کی ہیں”۔
ایجنسی نے کہا کہ یہ کاروائی پی ایم ایل اے، 2002 کی دفعات کے تحت 1 کروڑ کی جائیداد قرق کی ہے”۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ پیپرلیک مالی فائدے کے حصول کیلئے کیا گیا تھا۔