عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز بینک فراڈ کیس میں مزید 2.45کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
ٰای ڈی ترجمان نے بتایا کہ سرینگر برانچ نے جموں و کشمیر سٹیٹ کوآپریٹور بینک کے ساتھ کئے گئے مالی بے ضابطگیوں کے ایک کیس میں ابتک 195.91کروڑ روپے کی جائیداد کو قرق کیا گیا ہے۔
ای ڈی نے جمعرات کے روز ایکس پرایک پوسٹ میں کہا، ”جموں و کشمیر سٹیٹ کوآپریٹوبینک فراڈ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سرینگر نے محمد شفیع ڈار اور عبدالحمید ہجام کی 2.45کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو قرق کیا“۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بینک فراڈ کیس میں ای ڈی نے ابتک 195.91کروڑ روپیہ کی جائیداد کو تحویل میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ 11مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 4.81کروڑ روپیہ مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کوقرق کیا تھا۔