عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے غلام نبی آزاد کی قیادت والی ڈی پی اے پی کو بطور چناوی نشان ‘بالٹی’ الاٹ کیا ہے۔
پارٹی کے چیف ترجمان سلمان نظامی نے کہا کہ ای سی آئی نے پارٹی کو انتخابی نشان کے طور پر ‘بالٹی’ مختص کر دیا ہے۔
لوک سبھا انتخابات اگلے مہینے 7 مرحلوں میں ہونے والے ہیں جس کے پہلے مرحلے کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔