عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ// کشتواڑ ضلع میں اتوار کو ریکٹر سکیل پر 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ اتوار کو 8 بج کر 56 منٹ پر محسوس کیا گیا،جس کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں این سی ایس نے کہا،”22 اکتوبر کی شام 10 بج کر 56 منٹ پر 3.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا،جس کی زیرِ زمین گہرائی 5 کلومیٹر تھی، اور مرکز کشتواڑ کے مضافات میں تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، اس سے قبل، اتوار کو، 4.3 کی شدت کا زلزلہ نیپال میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا زلزلہ تھا ۔