عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشمیر میں جمعرات کو 5.3 شدت کا درمیانے درجے کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ وادی میں دوپہر 1:58 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی جانی نقصان، زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش خطے میں 180 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
کشمیر وادی میں زلزلے کے جھٹکے
