عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ// نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اتوار کو لداخ خطہ میں 3.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ صبح 11 بج کر 48 محسوس کیا گیا۔
این سی ایس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “لداخ میں اتوار کو 11 بج کر 48 منٹ پر 3.0 کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکزی لداخ میں تھا”۔
زلزلے سے خطے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔