عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں جمعہ کی دوپہر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس دوران لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔
نیشنل سینٹر فارسسمولوجی (این سی ایس) نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “جمعہ کی دوپہر 12 بج کر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے”۔
اُنہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.1 تھی جبکہ زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔
ای سی ایس کے مطابق، زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کا شمالی ضلع بارہمولہ تھا۔
زلزلے سے کسی بھی علاقے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ لوگ گھروں سے باہر گلی کوچوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔