کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کرگل// لداخ خطہ کے کرگل ضلع میں جمعرات کو 3.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، زلزلہ شام 4 بج کر 33 منٹ پر محسوس کیا گیا اور زلزلے کی گہرائی سطح سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔
پولیس نے کہا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
این سی ایس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ” جمعرات کو شام 4بج کر 33 منٹ پر کرگل میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 5 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز بھی کرگل میں تھا”۔