عشرت حسین بٹ
پونچھ// پونچھ پولیس نے اراضی تنازعے کو لیکر دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے سلسلے میں ایک الیکٹرانک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ای-ایف آئی آر) درج کی ہے۔ یہ شکایت پولیس اسٹیشن منڈی کو واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہوئی جو ستارہ بی زوجہ مرحوم محمد اشرف، ساکن چیلہ کی جانب سے درج کرائی گئی تھی۔
یہ ای-ایف آئی آر (نمبر 13/2025) بھارتیہ نیایہ سنہیتا کی دفعات 126(2)/115(2)/329(3)/125/351(2)/3(5)کے تحت درج کی گئی ہےاور انصاف کی فراہمی اور علاقے میں قانون و نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پونچھ پولیس عوام میں نئے قانونی ضوابط کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہے اور شہریوں کو ای-ایف آئی آر اور زیرو ایف آئی آر جیسی خدمات استعمال کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد عدالتی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور رسائی کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر ضلع کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں۔ پونچھ پولیس قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور تمام شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔