ڈپٹی ایس پی بدعنوانی، بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار: پولیس

سری نگر// سری نگر پولیس نے جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس کے ڈی وائی ایس پی رینک کے ایک افسر کو بدعنوانی، بھتہ خوری اور دھوکہ دہی کے الزامات میں گرفتار کر لیا

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر پولیس کی ایک ٹیم نے منگل کے روز بی ایس این ایل ایکسچینج صنعت نگر سری نگر کے قریب ڈی وائی ایس پی شیخ عادل مشتاق (کے پی ایس) کے گھر کی تلاشی لی جس دوران “کچھ دستاویزات اور ایک لیپ ٹاپ کے علاوہ دیگر الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے”۔

انہوں نے بتایا، “ایک کیس کےسلسلے میں افسر سے پوچھ گچھ کی گئی”۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو افسر کو سری نگر پولیس نے پقلیس تھانہ نوگام میں درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر 149/ 2023 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 167، 193، 201، 210، 218، 221 اور 7، 7 اے کرپشن ایکٹ کے تحت باضابطہ طور پر گرفتار کیا تھا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔