عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰسریندر چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض ڈیلی ویجرزبی جے پی کے نمائندے بن کر حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، چودھری نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ لیڈران ڈیلی ویجر یونینز میں شامل ہو کر انتظامیہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاایک دہائی کے بعد جموں و کشمیر میں منتخب حکومت بنی ہے، اور ڈیلی ویجرز کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے، چودھری نے کہا کہ ملازمین کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ سیاست میں مداخلت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا، جو لوگ بی جے پی کی پشت پناہی سے سیاست میں ملوث ہو رہے ہیں، انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ سرکاری ملازمین ہیں اور انہیں سیاست کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔
نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا بی جے پی حمایت یافتہ ڈیلی ویجرز پر سیاسی مداخلت کا الزام
