بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام میں پولیس نے خان صاحب ڈویژن میں ایک چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سگریٹ کے 8 مسروقہ بکس برآمد کئے ہیں۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس چوکی واٹرہیل میں ایک دکاندار کی شکایت کی بنیاد پر بتایا کہ 02 نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان گراہکوں کے بھیس میں آئے اور ہر ڈبے میں 24 سگریٹ کے پیکٹ کے ساتھ سگریٹ کے 08 ڈبے لے کر فرار ہوگئے۔ اس اطلاع پر پولیس تھانہ خان صاحب میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آردرج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تفتیش کے دوران کئی مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کرنے کے بعد ملزمان کی شناخت عمر حسن ولد غلام حسن میر اور ندیم یوسف بٹ ولد یوسف بھٹ دونوں کلشی پورہ خان صاحب کے رہائشی ہیں۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا، جرائم کے لیے استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں، اور ان کے قبضے سے مسروقہ سگریٹ کے ڈبے بھی برآمد کر لیے گئے۔
دریں اثناءبڈگام پولیس نے ضلع بڈگام میں دکانداروں اور دیگر کاروباری مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ اس قسم کے واقعات پر روک لگائی جاسکے۔