عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن میں اتوار کی صبح ایک تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد کم از کم 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے کنفر علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ڈمپر جموں کی طرف سے آرہا تھا جب اس کے ڈرائیور نے بظاہر تیز رفتاری کی وجہ سے کنٹرول کھو دیا اور رکنے سے پہلے سات گاڑیوں سے ٹکرایا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ کا ایک حصہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کیلئے ٹریفک کے لیے بند رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔