محمد بشارت
راجوری/ضلع راجوری کے بدھل سے کیول ترن بیجی کو جانے والے سڑک پر صبح آٹھ بجے کے قریب سڑک کا حافظتی باندھ بیٹھ جانے کی وجہ سے ریت سے لدے ڈمپر کو حادثے پیش آیا ـ۔
تفصیلات کے مطابق ڈمپر زیر نمبر JK11f1679کےفوت شدہ ڈرائیور کی شناخت سرفراز احمد ولد محمد عارف تحصیل خواص ساکنہ ڈلیری کے طور پر ہوئی ہے ـ مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی کے دوران زخمی حالت میں اس سے پرائمری ہیلتھ سینٹر بدھل لایا تا ہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیاـ۔پولیس تھانہ بدھل میں مقدمہ درج کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہےـ
بدھل میں ڈمپر حادثے کا شکار، ڈرائیور ازجان
