سری نگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے سری نگر کی میونسپل حدود میں سکولوں کے اوقات کا تبدیل کر دئے ہیں اور نیا شیڈول جاری کیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے منگل کو جاری ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، سری نگر شہر کی میونسپل حدود میں تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکول 22 جون سے صبح 8بج کر 30 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 30 تک کھلیں گے۔
حکم نامہ میں گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سری نگر کی میونسپل حدود میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل
