عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے پیر کے روز گرمیوں کے زون کے علاقوں میں اسکول اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے یکم مئی سے صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی ایس ای جے نے کہا کہ اسکول اوقات کار میں یہ تبدیلی جموں صوبہ کے گرمیوں کے زونز میں تمام جماعتوں کے لیے کی گئی ہے۔
ڈی ایس ای جے نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا، ’’جموں صوبے کے گرمیوں کے زونز میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ اسکولز یکم مئی 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک اوقات کار اختیار کریں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکول اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان
