آج بھی موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Photo: Amaan Farooq

سرینگر// خشک موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ادھر خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا،”وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے”۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں موسم مجموعی طور پر ہی خشک ہے اور اگلے ایک دو دنوں تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے تاہم اس دوران کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے۔
دریں اثناءاسی دوران، سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8، پہلگام 6.8 اور گلمرگ میں 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں دراس میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3، کرگل 6.6 اور لیہہ میں 4.4 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
وہیں، جموں میں 22.8، کٹرہ میں 20.3، بٹوت میں 14.2، بانہال میں 11.4 اور بھدرواہ میں 12.4 درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔