اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور/منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع اودھم پور کے گھوردی علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس پوسٹ گھوردی کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 23 گرام گانجہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا اور اس کی موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK14L – 3367 کو ضبط کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت رام دت ولد رمیش کمار ساکن برمین رام نگر اودھم پور کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن رام نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Share This Article