فیاض بخاری
بارہمولہ// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
پولیس تھانہ بونیار کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او بونیار کی سربراہی میں چک لمبر، بونیار میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت غلام نبی ڈار ولد مرحوم محمد سبحان ساکنہ باباگیل لمبر کے نام سے ہوئی۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 50 گرام چرس جیسے مادہ برآمد ہوا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسی مناسبت سے تھانہ بنیار میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔