جموں/ منشیات فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ رون ڈومیل کی ایک پارٹی نے بیلی برج کے نزدیک ایک شخص جو اودھم پور سے رون ڈومیل کی طرف آ رہا تھا،کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 3.30 گرام ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم کی شناخت شبھم پرشار عرف کوبرا ولد رویندر شرما ساکن رون ڈومیل اودھم پور کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔