عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن رام نگر کی ایک ٹیم نے دلسار روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK14F 6046 کو روکاانہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سوار کی تحویل سے 32 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت راجیش گپتا عرف راجو ولد سدرشن کمار ساکن چگلی چھوری رام نگر کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن رام نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
