عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن اودھم پور کی ایک ٹیم نے ٹی سی پی ڈومیل کے نزدیک چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 10.52 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت شیخ عمران ولد شیخ محمد یونس ساکن ڈومیل اودھم پور کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزم کی ایک مجرمانہ ہسٹری ہے اور اس کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں۔
اودھم پور میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
