عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد برآمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے چنار کراسنگ وارہ پورہ میں معمول کے ایک ناکے پر ایک شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت غلام حسن ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن تلیان آرام پورہ سوپور کے طور پر کی گئی۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالسی پر گامزن ہے۔
سوپور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
