عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ وچھی نے دربگ وچھی میں ایک ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک شخص جو مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا، کو دھر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً 2.4 کلو چرس چھڑیاں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت امتیاز احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن دربگ وچھی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 75/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے لوگوں سے منشیات کی بیخ کنی کویقینی بنانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔
شوپیاں میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد: پولیس