اشرف چراغ
کپوارہ // منشیات کی لعنت کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کرالہ پورہ پولیس نے ایک ناکے کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔
پولیس سٹیشن کرالپورہ کی ایک پولیس پارٹی، جس کی قیادت انسپکٹر امتیاز مل ایس ایچ او کرالپورہ نے کی، نے ریڈی چوکی بل پر ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چرس نما مادہ برآمد ہوا۔
ملزم کی شناخت عبدالرشید میر ولد ثناء اللہ میر ساکن زون ریشی چو کی بل کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں، ایف آئی آر نمبر 07/2025 سیکشن 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولس اسٹیشن کرالپورہ میں درج کیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی۔
کپوارہ پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات کی فروخت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع دے کر پولیس کا ساتھ دیں۔