عظمی ویب ڈیسک
راجوری//ضلع راجوری میں منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، راجوری پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے نشہ آور اشیاء برآمد کی ہیں ـ
تکیہ کےقریب موہڑہ میں ناکے کی چیکنگ کے دوران تھانہ کنڈی کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک انداز دیکھا اور روک کا پوچھ تاچھ کی ـ مذکورہ شخص کی شناخت کبیر احمد ولد غلام محمد ساکنہ راتھر منڈی دراج، کوٹرنکہ، راجوری کے طور پر کی گئی ہےـ
بدوران تلاشی مذکورہ شخص کے قبضے سے 14 گرام ہیروئن جیسی نشہ آور چیز برآمد ہوئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ علت نمبر 13/2025 بجرائم 8/21/22 این ڈی پی ایس درج کیاـ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش رواں رکھی ـ
پولیس ضلع سے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خاتمے کے اپنے مشن کے لیے پرعزم ہے۔
پولیس عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس کے ساتھ شیئر کرکے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون کریں ـ